11 فروری 2017 - 20:27
ایران میں تکفیری عناصر کے منصوبے ناکام، 8 غیرملکی دہشتگرد گرفتار

ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ حساس اداروں کی بروقت کاروائی سے گزشتہ روز ہونے والی انقلاب سالگرہ کی ریلیوں میں دہشتگردوں اور تکفیری عناصر کی تخریب کاری سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے 8 غیرملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ حساس اداروں کی بروقت کاروائی سے گزشتہ روز ہونے والی انقلاب سالگرہ کی ریلیوں میں دہشتگردوں اور تکفیری عناصر کی تخریب کاری سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے 8 غیرملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا.

سید محمد علوی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا كہ ايراني قوم كو مطلع كيا جاتا ہے كہ حساس اداروں كے دلير جوانوں نے تہران كے مضافاتي علاقے سميت ملك كے مغربي اور مشرقي صوبوں ميں ملك دشمن عناصر كے تخريب كاري منصوبوں كو ناكام بناتے ہوئے دہشتگردوں كا خفيہ نيٹ ورك پكڑ ليا.

انہوں نے مزيد كہا كہ دہشتگرد عناصر ملك كے مختلف شہروں ميں گزشتہ روز انقلاب كي 38ويں سالگرہ كي مناسبت سے ہونے والي ريليوں كو نشانہ بنانا چاہتے تھے مگر حساس اداروں كے فورسز كي بروقت كاروائي سے تمام سازشوں كو ناكام بناديا گيا.

ايراني وزير انٹيلي نے كہا كہ گرفتار ہونے والے 8 غيرملكي عناصر كے حوالے سے تحقيقات جاري ہيں اور مزيد اطلاعات دريافت كرنے پر ايراني قوم كو بھي جلد آگاہ كيا جائے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲